ترک صدر ہمارے لئے قابل احترام ہیں ، وزیر اعظم نواز شریف کی سپریم کورٹ میں تلاشی مکمل ہونے تک پارلیمنٹ میں نہیں جائیں گے‘ ترک صدر کے استقبال کیلئے پارلیمنٹ جا کر کرپٹ وزیر اعظم کو تقویت نہیں دے سکتے ،اس کے خلاف عدالت عظمیٰ میں پانامہ لیکس کا مقدمہ زیر سماعت ہے ، اگر نواز شریف نے عدالت میں خود کو بے گناہ ثابت کر دیا تو پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم کر دیں گے ، عدالت پانامہ لیکس پر جو بھی فیصلہ کرے گی ہم اسے تسلیم کرنے کے پابند ہیں
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا اہم پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب
منگل 15 نومبر 2016 17:46
(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ و زیر اعظم کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے ان کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں کہ وہ وزیر اعظم رہیں اس وجہ سے ہم پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔
ہمارا احتجاج وزیر اعظم کی تلاشی کیلئے ہے۔ پوری دنیا میں پر امن احتجاج ہوتے ہیں سائوتھ کوریا میں دارالحکومت بلاک رہا ۔ ہمارے کارکنوں پر تشدد ہوا مجھے ہائوس اریسٹ کیا گیا ‘ و زیر اعلیٰ کے پی کے پر شیلنگ کی گئی ای ک ایم این اے بے ہوش ہوا۔ دشمن کے ساتھ بھی ایسا نہیں کیا جاتا کسی سے معافی بھی نہیں مانگی گئی۔ ہمارے کارکنوں کے ساتھ غیر جمہوری برتائو کیا گیا ترکی کے وزیر اعظم کی عزت کرتے ہیں لیکن پاکستان کے حالات کے تحت ہم کرپشن میں ملوث وزیر اعظم کو تقویت دینے پارلیمنٹ نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ دوبئی قطر روٹ آ گیا ہے وزیر اعظم اب کہانیاں بدل رہے ہیں۔ یہ ساری چیزیں عدالت میں آئیں گی ہم سیاسی جماعت ہیں آئین کے اند ر رہ کر کوشش کرتے ہیں اس سے زیادہ کچھ نہیں کر سکتے ہر طرح کی جمہوری جدوجہد کی اب کیا ہتھیار اٹھائیں۔ ہمیں 5 ججوں اور چیف جسٹس پر اعتماد ہے قوم دیکھ رہی ہے حالات معمول کے ہوتے تو ضرور پارلیمنٹ میں جاتے اور اپنے معزز مہمان کو سنتے۔ آج فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ میں نہیں جائیں گے۔ جب تک عدالت کا فیصلہ نہیں آتا پارلیمنٹ جانے کا کوئی فائدہ نہیں ۔ سپریم کورٹ نے ہمارے شواہد کے پہلے والیم بارے کہا کہ اس میں اچھے شواہد ہیں ۔ اگر سپریم کورٹ میں بے قصور ثابت ہو گئے تو ہم پارلیمنٹ چلے جائیں گے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرنا ہی پڑے گا۔ کمیشن کی بجائے سپریم کورٹ کی سماع کے حق میں ہیں کیونکہ کمیشن میں معاملہ طول پکڑ جائے گا۔ …(رانا+ع ع)مزید اہم خبریں
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.