مسلم کانفرنس سیز فائر لائن توڑ کر نئی تاریخ رقم کرے گی ‘ریاست بھر میں کانفرنسی کارکنان کی تیاریاں عروج پر ہیں

مسلم کانفرنس خواتین ونگ کی سیکرٹر ی جنرل محترمہ افشاں سعید چوہدری ایڈووکیٹ کی میڈیا سے بات چیت

منگل 15 نومبر 2016 17:28

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس خواتین ونگ کی سیکرٹر ی جنرل محترمہ افشاں سعید چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس سیز فائر لائن توڑ کر نئی تاریخ رقم کرے گی ریاست بھر میں کانفرنسی کارکنان کی تیاریاں عروج پر ہیں صدر جماعت کی کال پر مسلم کانفرنسی کارکنان نے تاریخی مارچ کے انتظامات مکمل کررکھے ہیں گزشتہ روز میڈیا نمایندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس وقت مقبوضہ کشیر میں کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کر دی گئی ہے،ایل او سی پر فائرنگ کر کے بھارت جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے عالمی برادری اور عالمی امن کے ٹھیکیدار تماشا دیکھ رہے ہیں جس باعث پوری دنیا کے امن کو خطرہ لاحق ہے بھارت کی بوکھلاہٹ دنیا مین تیسری عالم جنگ کا باعث بن سکتا ہے انسانی حقوق کی عالم تنظیمیں بھارتی جارحیت رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ، کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت دلوائیں اور مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے مظالم بند کرائیں۔