سابق وزیر حکومت چوہدری محمد رشید کی چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے ملاقات

آزاد کشمیر بھر کے سرحدی علاقوں کی طرح وادی لیپہ کے عوام مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

منگل 15 نومبر 2016 17:28

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) سابق وزیر حکومت چوہدری محمد رشید کی چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے ملاقات‘ آزاد کشمیر بھر کے سرحدی علاقوں کی طرح وادی لیپہ کے عوام مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ ‘ ہندوستانی جارحیت اور سیز فائر لائن سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ نے لیپہ کا امن تباہ کردیا ہے ۔ سرحدی عوام گزشتہ 70سالوں سے پاک فوج کے شانہ بشانہ ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے ۔

ان کے مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ برفباری کے باعث وادی لیپہ کی عوام مظفرآباد سے کٹ کررہ جاتی ہے ۔ خوراک کی ڈمپنگ ادویات سمیت ضروریات زندگی کی فراہمی ناگزیر ہے ۔ لیپہ ٹنل کو پی ایس ڈی پی میں شامل کرکے اس پر کام شروع کیا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق وزیر حکومت چوہدری محمد رشید نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے یقین دلایا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر بھر کی سیز فائر لائن پر آباد سول آبادی کو جملہ ضروریات زندگی کی فراہمی میں کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور آزاد حکومت سرحدی علاقوں میں امن کی بحالی اور بھارتی فائرنگ سے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی اور بھارتی فائرنگ سے تباہ شدہ انفراسٹریکچر کی بحالی کیلئے جملہ اقدامات اٹھا رہی ہے ۔