عالمی برادی بھارت کی دہشتگردی کا نوٹس لے‘جعفریہ سپریم کونسل

پاک فوج اور کشمیر یوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی‘شبیر بخاری ‘ علامہ فرید عباس نقوی

منگل 15 نومبر 2016 17:28

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل جموں و کشمیر سید شبیر حسین بخاری ‘سینئر وائس چیئرمین علامہ سید فرید عباس نقوی نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی تمام حدیں عبور کردی ہیں۔ قابض فوج نے کنٹرول لائن پر جارحیت کرتے ہوئے پاک فوج کے سات جوانوں کو شہید کیا ہے۔ بھارت کی دہشتگردی اور جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

عالمی برادری بھارت کو کشمیر یوں پر مظالم ‘ جارحیت اور ریاستی دہشتگردی سے باز رکھے ۔ کشمیر کے عوام پاک فوج کی پشت پر ہیں۔ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے کامیاب دورہ یورپ کے تحریک آزادی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ گزشتہ روز صحافیو ں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی جارحیت کے باعث نیلم ویلی میں عوام محصور ہیں ۔ گولہ باری سے قیمتی جنگلات آگ لگ کر خاکستر ہوگئے ہیں۔ پاک فوج اور کشمیر یوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔

متعلقہ عنوان :