بھمبر ‘تحصیل فوجدار ی عدالت نے دھنڈر کے مشہور سرکار بنام غضنفر علی ہاتھ کاٹنے کے مقدمے کا فیصلہ سناد یا

ملزم طارق محمود کو 29 سال ‘ ملزم غضنفر علی 23 سال ‘ملزم علی ارشد اور مظہر اقبال کو 22 ،22 سال قید با مشقت کی سزا ملزم افراز سیاب اور ظفر اقبال مہر اشتہاری قراردیا گیا

منگل 15 نومبر 2016 17:28

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) بھمبر کی تحصیل فوجدار ی عدالت نے دھنڈر کے مشہور سرکار بنام غضنفر علی ہاتھ کاٹنے کے مقدمے کا فیصلہ سناد یا ۔ ملزم طارق محمود کو 29 سال ، ملزم غضنفر علی 23 سال جبکہ ملزم علی ارشد اور مظہر اقبال کو 22 ،22 سال قید با مشقت کی سزا اور 1428347 روپے ارشد اور 115000 ضمان کی سزا سنائی جبکہ ملزم افراز سیاب اور ظفر اقبال مہر اشتہاری قراردیا گیا فیصلہ سنیئر سول جج جہانگیر احمد جرال اور تحصیل قاضی حافظ تنویر احمد نے سنایا ، چوہدری عارف سرفراز ایڈووکیٹ نے استغاثہ جبکہ چوہدری غضنفر علی ایڈووکیٹ نے ملزمان کی پیروی کی ۔

تفصیلات کے مطابق بھمبر کی فوجودار عدالت نے دھنڈر میں اعجاز نامی شخص کے ہاتھ کاٹنے کے مشہور مقدمے کا فیصلہ سنادیا ہے ملزمان نے 25اگست 2012 کو دھنڈر میں اعجاز نامی شخص کے ہاتھ کاٹ دئیے تھے جس کا مقدمہ سرکار بنا م عضفر علی تحصیل فوجوداری عدالت میں زیر سماعت تھا گزشتہ روز تحصیل فوجداری عدالت کے سنیئر سول جج جہانگیر احمد جرال اور تحصیل قاضی تنویر احمد پر مشتمل عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سنایا ۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر زیر دفعہ 324/341، 148/149 ، 334/147 ، 337/F1 ، 337/F5 ، APC کے تحت ملزم طارق محمود ولد شاہ محمد کو 24سال ، ملزم علی ارشد ولد عضفر علی کو 22سال ، ملزم عفضر علی کو 23 سال اور ملزم مظہر اقبال کو 22سال کی سزا قید بامشقت سنائی ہے ملزمان کو سزا کے ساتھ 1428347 روپے ارشد اور 115000 روپے ضمان کی سزا بھی سنائی ہے مقدمے میں نامزد ملزمان افرار سیاب اور ظفر اقبال مہر عدالتی اشتہاری قرار دیے گئے ہیں مقدمے میں چوہدری عارف سرفراز ایڈووکیٹ نے استغاثہ اور چوہدری غضنفر علی ایڈووکیٹ نے ملزمان کی طرف سے پیروی کی ہے جبکہ طاہر اسلام پیروکار سرکار تھے۔