چینی صدر شی چن پھنگ نے اپنے علاقے میں لوکل پیپلز کانگرس کے نئے ارکان کے انتخاب کیلئے ووٹ ڈالا

منگل 15 نومبر 2016 17:27

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) چین کے صدر شی چن پھنگ نے اپنے ایک ڈسٹرکٹ میں لوکل پیپلز کانگرس کے لئے نئے ارکان کے انتخاب کیلئے منگل کو بیجنگ کے پولنگ بوتھ میں اپنا ووٹ ڈالا ، چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی مجلس قائمہ کے ارکان جن میں لائی کی چیانگ ،زانگ ڈی جیانگ ، یوزینگ شینگ ،لایو ین شان ، وانگ چائی شن اور زانگ گائولی شامل ہیں نے بھی بیجنگ میں پولنگ اسٹیشنوں پر اپنے ووٹ ڈالے ،جیانگ زی من اور ہو جن تائو نے ان کے ایما پر ووٹ ڈالنے کیلئے دوسروں کی طرف سے اختیار دیئے جانے پرووٹ ڈالا ۔

متعلقہ عنوان :