تتلے عالی، مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین نے زمیندار کی 6ایکڑ پر کھڑی فصل ٹریکٹر ..
تازہ ترین : 1

تتلے عالی، مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین نے زمیندار کی 6ایکڑ پر کھڑی فصل ٹریکٹر چلا کر تباہ کردی

تتلے عالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین نے زمیندار کی 6ایکڑ پر کھڑی فصل ٹریکٹر چلا کر تباہ کردی تفصیل کے مطابق نواحی گائوں ڈیرہ منظور آبادکے رہائشی زمیندار محمد اقبال نے گائوں ہی کے حاجی مشتاق کی چھ ایکڑ زرعی اراضی ٹھیکہ پر لی ہوئی ہے جس میں گند م کی فصل کاشت کی ہوئی تھی ملزمان سرفرازاحمد، محمد فاروق، قاضی شہزاد،محمد شہباز، احسان، عبدالرئوف وغیرہ نے ٹریکٹر چلا کرلاکھوں روپے مالیت کی کھڑی گندم کی فصل تباہ کردی پولیس تتلے عالی نے زمیندار کی درخواست پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 17:18:36

اپنی رائے کا اظہار کریں