لائن آف کنٹرول پر 26 شہری شہادت 107 افراد کا زخمی ہونا حکمرانوں کی خارجہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے‘عابد حسین صدیقی

منگل 15 نومبر 2016 17:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر 26 شہری شہادت جبکہ 107 افراد کا زخمی ہونا حکمرانوں کی خارجہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے،بھارت کے معاملے میں حکمرانوں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے جس کا دشمن بھرپور فائدہ اُٹھا رہا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھارت کے خلاف سخت نوٹس لے۔

(جاری ہے)

کنٹرول لائن کی بگڑتی صورتحال پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے بھارتی اشتعال انگیزیاں پوری دنیا کو لے بیٹھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے منفی رویے کے توڑ کیلئے پاکستان کو اپنی سفارتکاری مزید فعال اور متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔ حکمرانوں کی ناکام خارجہ پالیسی، نااہل سفارتی ٹیم اور ناقص حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان سفارتی تنہائی کا شکا رہے۔ وزیراعظم قوم کو بتائیں کہ تین سالہ اقتدار کے بعد بھی وزیرخارجہ مقرر کیوں نہیں کیا نریندر مودی کی جارحانہ سفارتی مہم کے جواب میںحکمرانوں نے کیا تگ و دو کی مودی سرکار کو خوش کرنے کے لیے قومی عزت اوروقارکو دائو پر لگانے کی پالیسی درست نہیں۔

متعلقہ عنوان :