سڑک پر بکر ا منڈی طلباء و طالبات کا تعلیمی اداروں تک جانا محال

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 15 نومبر 2016 16:56

چیچہ وطنی (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 15 نومبر ۔2016ء ) غیر قانونی کسی اور جگہ منتقل کی جائے۔ اہل علاقہ کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق چھوٹا ریلوے پھاٹک کے قریب ہر منگل وارلگنے والی بکرا منڈی کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں جانے والے طلبا و طالبات کا اداروں تک پہنچنا محال ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

بیوپاری عین سڑک کے درمیان اور ریلوے کی پٹری کے اوپر بیٹھ کر سودے طے کرتے نظر آتے ہیں ۔یہی حال ریلوے لائن پر ہوتا ہے جوکسی حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ جبکہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اوباش نوجوان طالبات کر فقرے بھی کستے ہیں۔ والدین کے علاوہ عوامی و سماجی حلقوں ارباب اختیار سے اس غیر منظور شدہ غیر قانونی بکرا منڈی کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :