پتھر کریشنگ ما ر کیٹ میں اربوں روپے کی سا لا نہ کر پشن کا انکشا ف

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 15 نومبر 2016 16:56

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 15 نومبر ۔2016ء )محکمہ معدنیا ت اور مائینز ڈیپارٹمنٹ کی ملی بھگت سے سرگودھا کی پتھر کریشنگ ما ر کیٹ میں مبینہ طور پر اربوں روپے کی سا لا نہ کر پشن کا انکشا ف ہو ا ہے ۔نیب حکا م نے محکمہ معدنیا ت کے ڈپٹی ڈائر یکٹر ارشا د الحق محکمہ ما ئینز کی انسپکشن کر نے والے اہلکاروں اور مبینہ طو ر پر 57 سے زائد لیز ہولڈ ر ز کے خلا ف تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر معد نیا ت کے خفیہ اثاثوں کی چھا ن بین بھی شروع کر دی گئی ہے جب کہ دو سر ی طر ف یہ بھی انکشا ف ہو ا ہے کہ پہاڑو ں پر کا م کر نے والے پہاڑ ی محنت کش جن کی تعداد 69 ہے ان کے ورثاء کو ملی بھگت سے کئی سال گذ ر جا نے کے باوجو د ڈیتھ کلیم بھی ادا نہیں کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے انکشا ف کیا ہے کہ پنجا ب کی سب سے بڑ ی پتھر کریشنگ مارکیٹ اور اس سے ملحقہ پہاڑ و ں پر محکمہ معد نیا ت اور دیگر ڈیپارٹمنٹس کی ملی بھگت سے ما فیا نے قبضہ جما رکھا ہے جہا ں سے روزانہ نہ صر ف کروڑوں روپے کا تعمیر اتی پتھر روزانہ نکالا جا تا ہے بلکہ لا کھو ں روپے روزانہ کرپشن کی نذر بھی ہو جا تا ہے ۔

پہاڑ ی مز د و ر اتحاد ٹریڈ یو نین اور ما ئینز ورکر ز فیڈ ر یشن کی طر ف سے اس کر پشن کے خلا ف ما ضی میں متعد د مر تبہ ہڑ تا لیں بھی کی گئیں اور حکا م با لا کو بعض سنگین مسائل سے بھی آ گا ہ کیا گیا جس میں بتا یا گیا تھا کہ پہاڑیوں سے پتھر کی نکا سی مز د و ر اپنے خر چے سے کر تے ہیں جب کہ مز د و روں کو لیز مالکا ن ملی بھگت سے 200 کیو بک فٹ پتھر کی جگہ 400 کیو بک پتھر اٹھا نے پر مجبو ر کر تے ہیں اور قانونی اجر ت کی بھی خلا ف ورزی کی جا تی ہے ۔

پہاڑوں پر کا م کر نے والے مز دوروں کے پا س نہ تو ما سک ہیں اور نہ ہی آ لا ت ۔ مائینز کا انسپکیشن کر نے والا عملہ رشو ت لے کر سب اوکے کی رپورٹ کر دیا ہے ما ضی میں کئی کئی ما ہ اس زیا دتی اور نا انصا فی کے خلا ف ہڑ تالیں بھی کی گئیں مگر مخصو ص ما فیا کی ملی بھگت سے معاملہ دبا دیا گیا اب نیب نے خفیہ طور پر کروڑوں روپے کی کر پشن کا نوٹس لیتے ہو ئے معاملے کی چھا ن بین شروع کر دی ہے ۔

اس ضمن میں جب ڈپٹی ڈائریکٹر معد نیا ت ارشا د الحق سے رابطہ کیا گیا تو انہو ں نے بتا یا کہ میں میڈ یا کو کچھ بھی بتا نے کا پا بند نہیں ہو ں جب کہ دو سر ی طر ف لیز ما لکا ن نے بھی صور ت حال پر تبصر ہ کر نے سے انکا ر کر دیا ہے ۔مزدور یو نین کے جنر ل سیکرٹری رمضا ن آ زا د سے رابطہ کیا گیا تو انہو ں نے بتا یا کہ ہم نے متعد د مر تبہ درخواستیں دی تھیں مگر آ ج تک کسی درخواست پر کا روائی نہیں کی گئی ۔