شین جرگنسن 2019ء کے آخر تک نیوزی لینڈ ٹیم کے بائولنگ کوچ برقرار رہیں گے
تازہ ترین : 1
شین جرگنسن 2019ء کے آخر تک نیوزی لینڈ ٹیم کے بائولنگ کوچ برقرار رہیں ..

شین جرگنسن 2019ء کے آخر تک نیوزی لینڈ ٹیم کے بائولنگ کوچ برقرار رہیں گے

ویلنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے شین جرگنسن سے کل وقتی معاہدہ کر لیا، معاہدے کے تحت جرگنسن 2019ء کے آخر تک بطور بائولنگ کوچ نیوزی لینڈ ٹیم کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں جار رکھیں گے۔ جرگنسن رواں سال فروری سے عبوری طور پر نیوزی لینڈ ٹیم کے ساتھ کام کر رہے تھے تاہم اب نیوزی لینڈ نے ان سے کل وقتی معاہدہ کر لیا ہے۔

کیوی ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے اپنے بیان میں کہا کہ جرگنسن بہت محنتی اور تکنیکی طور پر مضبوط ہیں اسلئے ہم نے ان سے کل وقتی معاہدہ کیا ہے تاکہ وہ بہتر طریقے سے فرائض انجام دے سکیں۔ جرگنسن نے بھی کل وقتی معاہدہ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ کیویز بائولرز بہت باصلاحیت ہیں، وہ دنیا کے نمبر ایک بائولرز بننا چاہتے ہیں اور مقصد کے حصول تک میں ان کی راہنمائی کرتا رہوں گا۔

وقت اشاعت : 15/11/2016 - 16:59:02

اپنی رائے کا اظہار کریں