ویمن کرکٹ، انگلینڈ نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر چار میچوں ..
تازہ ترین : 1

ویمن کرکٹ، انگلینڈ نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز 3-0 سے جیت لی

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) ٹامی بیومائونٹ کی شاندار بلے بازی کی بدولت انگلینڈ ویمن ٹیم نے سری لنکا ویمن کو تیسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز 3-0 سے جیت لی، فاتح ٹیم نے 162 رنز کا ہدف 29.3 اوورز میں 5 وکٹوں پر پورا کیا، بیومائونٹ نے 78 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلوائی۔ کولمبو میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں میزبان سری لنکن ویمن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49.4 اوورز میں 161 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، نپونی ہنسیکا 29 رنز بنا کر نمایاں رہیں، لارا مارش، ڈینلی ہیزل اور ایلکس ہارٹلے نے دو، دو وکٹیں لیں، جواب میں انگلینڈ ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 30 ویں اوور میں 5 وکٹوں پر حاصل کیا، ٹامی بیومائونٹ 78 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 16:59:02

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں