ایبٹ آباد،ویلج کونسل لورہ کیلئے فنڈز فراہم کئے جائیں، احمد علی خان

منگل 15 نومبر 2016 16:47

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) ناظم ویلج کونسل لورہ احمد علی خان نے کہاہے کہ ویلج کونسل لورہ کیلئے فوری طور پر فنڈز فراہم کئے جائیں،گزشتہ سالبلدیاتی انتخابات کے بعد صوبائی حکومت نے پہلیسال کے فنڈز بھی ابھی تک نہیں دیئے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ویلج کونسل لورہ کی عوام نے بلدیاتی نمائندوں سے بہت سے امیدیں وابستہ کررکھی ہیں،ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈر بھی لگ چکے ہیںتاہم فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ترقیاتی کام التواء کا شکار ہیں۔ احمد علی خان نے کہاکہ عمراصغرفائونڈیشن اورسی جی پی اے نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے بعد بلدیاتی نمائندوں کو تربیت فراہم کی جوکہ ایک قابل ستائش کام ہے۔ عمر اصغر فائونڈیشن کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔