چارسدہ میں خاتون سمیت دو افراد قتل
تازہ ترین : 1
چارسدہ میں خاتون سمیت دو افراد قتل

چارسدہ میں خاتون سمیت دو افراد قتل

چارسدہ۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) چارسدہ میں خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ عمر زئی کے حدود غفور خان کورونہ میں نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے گھر کے دہلیز پر مسماة بسمین زوجہ ربنواز (مرحوم )کو قتل کر دیا ۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ دوسرے واقعہ میں تھانہ تنگی کی حدود کالج روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے الطاف الرحمان ولد سیف الرحمان کو قتل کر دیا ۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 16:39:34

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں