چارسد ہ میں پولیس اور واپڈا کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون

منگل 15 نومبر 2016 16:39

چارسدہ۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) چارسد ہ میں پولیس اور واپڈا کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اور اس دوران 59بجلی چور گرفتارکر لئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹیو واپڈا انوار الحق یوسفزئی ، ایکسین چارسدہ محمد عار ف ، ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد اور ڈی ایس پی افتخار شاہ کی حصوصی ہدایت پر ایس ایچ او محمد فاضل نے پولیس اور واپڈا حکام کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 59بجلی چوروں کو گرفتار کرکے ان خلاف مقدمات درج کر لئے جبکہ بقایاجات کی مد میں 2520701روپے کی ریکوری بھی کی گئی ۔

ایس ایچ او واپڈا محمد فاضل کے مطابق بجلی چوروں اور بقایات جات کیلئے حصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور انشاء اللہ بجلی چوروں اور بقایا جات کی مد میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا سلسلہ جار ہیگا۔

متعلقہ عنوان :