چیف سیکرٹری عابد سعید کی زیر صدارت انسداد پولیو کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس

منگل 15 نومبر 2016 16:39

پشاور۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) خیبر پختو نخوا کے چیف سیکرٹری عابد سعید کی زیر صدارت پولیو کے مکمل خاتمے سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منگل کو کیبنٹ روم سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں عالمی ادارہ صحت ، یونیسف کے نمائندوں ، صوبائی سیکرٹری صحت عابد مجید،صوبہ بھر کے ڈویژنل کمشنروں ، ڈپٹی کمشنروں اور دوسرے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پولیو کے خاتمے سے متعلق اب تک ہونے والے تمام اقدامات اور نتائج کا بغور جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ 31دسمبر2016ء پولیو کے مکمل خاتمے کی ڈیڈ لائن ہے جس میں ابھی 46دن باقی ہیں جس کے دوران دو دفعہ معیاری مہم چلانا اور وقتاً فوقتا نچلی سطح تک رابطوں اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبہ بھر کی پولیو مہمات کے بارے میں غیر جانبدار نگرانیوں اور عالمی ادارہ صحت و یونیسف کی طرف سے کی گئی مانیڑنگ پر بھی تفصیلی بحث ہوئی۔

اس دوران مختلف اضلاع میں پولیو مہمات سے متعلق مشکلات بھی زیر غور آئیں اور ان پر قابو پانے کیلئے مختلف تجاویز کو گفت و شنید کے بعد عملی طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ سیکرٹری صحت کی طرف سے اجلاس کو یقین دلایا گیا کہ اس سلسلے میںدن رات محکمے کی خدمات حاضر ہیں۔ابھی تک اٹھائے گئے عملی اقدامات اور کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے اس امر کو خوش آئند قرار دیا او ر کہا کہ تمام ذمہ داران ہدف کے حصول میں نہایت پرعزم ہیں اور ان کی یہ کاوشیں پولیو کے خاتمے سے متعلق مطلوبہ نتائج کے حصول کی بنیاد بنیں گی ۔انہوں نے تمام شرکاء پر واضح کیا کہ ہر صورت پولیو کا خاتمہ ہونا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :