پشاور، جنرل بس سٹینڈ میں غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر 22 افراد گرفتار

منگل 15 نومبر 2016 16:39

پشاور۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) ڈائریکٹر کوارڈینیشن صاحبزادہ محمد طارق نے محکمہ خوراک کے انسپکٹرز کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جنرل بس سٹینڈ میں غیر معیاری اشیاء خورد نوش فروخت کرنے والے اور صفائی کا خیال نہ رکھنے والے 22 افراد کو گرفتارکرکے انہیں جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

یہ کارروائی ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی طرف جنرل بس سٹینڈ ( حاجی کیمپ بس اڈہ ) میں غیر معیاری اشیاء کی فروخت کا نوٹس لینے کے بعد کی گئی ۔کارروائی کے دوران ایک سپر سٹور میں زائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی پر منیجر کو گرفتارکرلیا گیا ‘چھاپہ مار ٹیم نے متعدد دکانو ں سے اشیائے خورد نوش کے نمونے حاصل کرکے تجزیہ کے لئے لیبارٹری ارسال کردئیے ۔

متعلقہ عنوان :