پولیس نے پروفیسرکے قتل کی سی سی ٹی وی ویڈیوجاری کردی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 15 نومبر 2016 16:18

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15نومبر2016ء) :پولیس نے پروفیسرکے قتل کی سی سی ٹی وی ویڈیوجاری کردی ہے،ویڈیومیں دیکھا جاسکتاہے کہ دوموٹرسائیکل سوارملزمان سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں پروفیسرکوقتل کرنے کے بعدآسانی سے فرارہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سائنس کالج وحدت روڈ کے پروفیسرکی سی سی ٹی وی ویڈیومیں ملزمان کو دیکھا جاسکتاہے۔کہ ملزمان نے کس طرح سائنس کالج سے نکلنے والے پروفیسرکی گاڑی کوروکا،اور دوموٹرسائیکل سواروں میں سے ایک ملزم اترکرآیا،سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں بڑی آسانی سے پروفیسرپرفائرکیے اور فرارہوگیا۔تاہم پولیس نے ملزمان کی تلاش کیلئے شہرکے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :