این اے 258 کراچی سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار 20 نومبر کی رات 12بجے تک اپنی انتخابی مہم ختم کردیں،الیکشن کمیشن

منگل 15 نومبر 2016 16:12

این اے 258 کراچی سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار 20 نومبر کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 کراچی سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے کہاہے کہ وہ پولنگ شروع ہونے سے 48گھنٹے قبل اپنی انتخابی مہم ختم کردیں ۔ اس کے بعد انتخابی مہم میں حصہ لینے والے امیدواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 22 نومبر کو اس حلقہ میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ ہو گی جبکہ امیدواروں اور سیاسی جماعتوں سے کہاگیاہے کہ وہ 20 نومبر کی رات 12بجے تک اپنی انتخابی مہم ختم کردیں ۔ اس کے خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ سزا 6 ماہ قید یا ایک ہزار روپے جرمانہ ہو سکتی ہے۔