نیب کی لوگوں کو بدعنوانی سے آگاہی اور تدارک مہم کے 2015ء میں مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ،ْقمر زمان چوہدری
نیب زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ،ْسول سوسائٹی، میڈیا اور تمام متعلقہ فریقین کی مدد سے بدعنوانی پر قابو پایا جا سکتا ہے ،ْچیئر مین نیب کی گفتگو
منگل 15 نومبر 2016 16:06
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کے لئے یہ مہم 2016ء میں بھی بھرپور انداز میں جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے طبقوں کی تجاویز پر نیب کی آگاہی اور تدارک کی مہم ’’بدعنوانی سے انکار‘‘ کو پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے ملک بھر میں موثر انداز میں اجاگر کیا جا رہا ہے جسے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی بدعنوانی سے روک تھام کی مہم بدعنوانی سے انکار کے تحت نیب کی کوششوں سے تمام بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں پر اردو اور انگریزی میں نیب کا پیغام ’’بدعنوانی سے انکار‘‘ درج ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے ملک بھر کے کالجوں، یونیورسٹیوں اور سکولوں کے طالب علموں میں بدعنوانی سے آگاہی پیدا کرنے کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جبکہ اس مقصد کے لئے مختلف سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں 42 ہزار سے زائد کردار سازی کی انجمنیں قائم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوئی ناردرن پائپ لائن، آئیسکو، لیسکو، گیپکو، فیسکو اور کے الیکٹرک کے بجلی اور گیس کے بلوں پر نیب کا پیغام ’’بدعنوانی سے انکار‘‘ درج کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان پوسٹ نے خصوصی یادگاری ٹکٹ جاری کیا جس پر نیب کا ’’بدعنوانی سے انکار‘‘ کا پیغام درج ہے۔ نیب نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے تعاون سے تمام 24 لاکھ ڈرائیونگ لائسنسوں پر نیب کا ’’بدعنوانی سے انکار‘‘ کا پیغام درج ہے۔ پاکستان فلم سینسر بورڈ کے تعاون سے ملک بھر کے سینما گھروں میں قومی ترانے سے پہلے نیب کا ’’بدعنوانی سے انکار‘‘ کا ویڈیو پیغام پیش کیا جاتا ہے۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تمام سرکاری اداروں کے اخبارات میں شائع ہونے والے ٹینڈرز پر نیب کا ’’بدعنوانی سے انکار‘‘ کا پیغام درج کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2015ء میں نیب کی انسداد بدعنوانی حکمت عملی بالخصوص آگاہی اور تدارک مہم اور قانون پر عمل درآمد کیا گیا جو 2016ء میں بھرپور انداز میں جاری ہے۔ قمر زمان چوہدری نے کہا کہ سول سوسائٹی، میڈیا اور تمام متعلقہ فریقین کی مدد سے بدعنوانی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.