احمد بن قاسم سپر یم کورٹ میں جر ح کیلئے آیا تو وکلا کے سوالات پر اسکی ٹانگیں کانپیں گی‘ سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن

حمد بن قاسم کا خط چوری کا اعتراف جرم ہے جب تک وہ حمد بن قاسم پاکستان نہیں آتا یہ خط ردری کا ٹکڑا ہے ‘سپر یم کورٹ میں پیش کر دہ خط سنی سنائی بات سے شروع اور بتایا گیا پر ختم ہوتا ہے ‘ نوازشر یف کے بیان سے مکمل تضاد ہے ‘جب شریف فیملی کا معاہدہ ہوا تو اس وقت حمد بن قاسم کی عمرصرف2سال بتائی گئی،پیپلزپارٹی سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن کی گفتگو

منگل 15 نومبر 2016 16:06

احمد بن قاسم سپر یم کورٹ میں جر ح کیلئے آیا تو وکلا کے سوالات پر اسکی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) پیپلزپارٹی سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حمد بن قاسم سپر یم کورٹ میں جر ح کیلئے آیا تو وکلاء کے سوالات پر اسکی ٹانگیں کانپیں گی ‘حمد بن قاسم کا خط چوری کا اعتراف جرم ہے جب تک وہ حمد بن قاسم پاکستان نہیں آتا یہ خط ردری کا ٹکڑا ہے ‘سپر یم کورٹ میں پیش کر دہ خط سنی سنائی بات سے شروع ہو تا ہے اور بتایا گیا پر ختم ہوتا ہے اور نوازشر یف کے بیان سے مکمل تضاد ہے ‘جب شریف فیملی کا معاہدہ ہوا تو اس وقت حمد بن قاسم کی عمرصرف2سال بتائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ نوازشر یف نے پار لیمنٹ میں دو بار تقریر کر پوری تفصیلا ت بتائی مگر آج حمد بن قاسم کا کوئی ذکرنہیں آیا اور جب تک حمد بن قاسم پاکستا ن آکر سپر یم کورٹ جرع کیلئے پیش نہیں ہوگا اس خط کا کوئی فائدہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حمد بن قاسم پاکستان آئیگا تو میں وکلا ء کو بتائوں گا کہ ان سے جرع میں کیا سوالات کر نے ہیں جب حمد بن قاسم سپر یم کورٹ میں جر ح کیلئے آئیگا تو وکلاء کے سوالات پر اسکی ٹانگیں کانپیں گی۔