کوٹلی،مسعودقتل کیس میںنامزدملزم کے بھائی پرملک نوازکے بیٹے وقاص کاساتھیوںکے ..
تازہ ترین : 1

کوٹلی،مسعودقتل کیس میںنامزدملزم کے بھائی پرملک نوازکے بیٹے وقاص کاساتھیوںکے ہمراہ حملہ

ْسیشن جج نے دی گئی درخواست پر ضابطہ کی کارروائی کیلئے ایس ایس پی کوٹلی کو ہدایت جاری کردی

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء)مسعودقتل کیس میںنامزدملزم شعیب کے بھائی عمران پرملک نوازکے بیٹے وقاص کاساتھیوںکے ہمراہ حملہ۔عمران نے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کوکارروائی کے لیے درخواست دے دی۔سیشن جج نے درخواست پرضابطہ کی کارروائی کے لیے ایس ایس پی کوٹلی کوہدائت جاری کردی۔ڈی ایس پی ریاض مغل نے ایس ایچ اوتھانہ پولیس کوٹلی کوکارروائی کے لیے درخواست مارک کردی۔

تفصیلات کچھ یوںہیںکہ عمران رفیق ولد محمدرفیق قوم ملک ساکن کڑتی نی15نومبرکوڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کودرخواست دی۔عمران نے درخواست میںتحریرکیاکہ سائل مقدمہ عنوان سرکاربنام شعیب بجرائمAPC302میںبرادرحقیقی شعیب سے ملنے اورپیروی مقدمہ کے لیے عدالت آیاتومسمیان وقاص ولدملک محمدنواز،عنصر ولدنامعلوم نے معہ نامعلوم دیگرافرادکے سائل پرحملہ آورہوگئے اورسائل کوذدکوب کیا۔

سائل نے بمشکل بھاگ کرکمرہ عدالت میںداخل ہوکرجان بچائی ورنہ یہ افرادسائل کوجان سے ہلاک کردیتے۔عمران رفیق نے درخواست میںکورٹ سے استدعاکی کہ سائل کوتحفظ فراہم کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف کاروائی فرمائی جائے۔ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کوٹلی نے ایس ایس پی کوٹلی کوبغرض کاروائی ضابطہ ہدائت کی جس پرایس ایس پی کی عدم موجودگی میںڈی ایس پی ریاض مغل نے ایس ایچ اوتھانہ سٹی کوٹلی کوقانون کاروائی کے لیے درخواست ریفرکردی۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 16:02:50

اپنی رائے کا اظہار کریں