نارنگ منڈی ،نوجوان نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

منگل 15 نومبر 2016 16:01

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء)نوجوان نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اندرون شہر ریلوے روڈکے دکاندار غلام مصطفیٰ کے جواںسال بیٹے زیشان نے گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہوکر گندم میںرکھنے والی گولیاںکھاکر زندگی کاخاتمہ کردیا۔متوفی فرسٹ ایئرکاطالب علم تھا جس نے والدین کی سرزنش پرمشتعل ہوکر زہریلی گولیاںنگل لیں جسے فوری طورپرہسپتال لے جایاگیالیکن وہ جانبرنہ ہوسکا۔