راولپنڈی کے ہوٹل سے جاپانی شہری کی لاش برآمد- پاکستانی بزنس پارٹنرگرفتار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 15 نومبر 2016 15:31

راولپنڈی کے ہوٹل سے جاپانی شہری کی لاش برآمد- پاکستانی بزنس پارٹنرگرفتار

راولپنڈی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 نومبر۔2016ء) راولپنڈی میں ایک نجی ہوٹل سے غیر ملکی شہری کی لاش برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق راولپنڈی کینٹ کے علاقے صدر میں واقع نجی ہوٹل کے کمرے کے باتھ روم سے جاپانی شہری اوتر آریکا کی لاش برآمد ہوئی۔تاہم جاپانی شہری کی موت کی وجہ کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا۔

(جاری ہے)

جاپانی شہری کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اوتر آریکا رواں ماہ 6 نومبر کو پاکستان آیا تھا اور یہاں آتا جاتا رہتا تھا۔پولیس کے مطابق ہوٹل کا مذکورہ کمرہ فرحت نامی شہری نے کرایہ پر لیا تھا، جو جاپانی شہری کے ساتھ مل کر گاڑیوں کا کام کرتا تھا۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ فرحت لاہور کا رہائشی ہے، جسے حراست میں لے لیا گیا۔دوسری جانب جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :