ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں 4افراد گرفتار ،اسلحہ ..
تازہ ترین : 1

ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں 4افراد گرفتار ،اسلحہ برآمد،ترجمان ایف سی

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء)فرنٹیئر کور بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں 4افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق منگل کو کو فرنٹیئرکوربلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پتوخ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں 4افرادکو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا،گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/11/2016 - 16:01:35

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں