نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
تازہ ترین : 1
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی

کرائسٹ چرچ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 15نومبر۔2016ء )نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی ۔ ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز کو مد نظر رکھتے ہوئے نوجوان اوپنر شرجیل خان کو ٹیسٹ کیپ دینے کی بجائے سمیع اسلم کے ساتھ اظہر علی سے ہی اوپننگ کروانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ بابر اعظم ،اسد شفیق کی جگہ نمبر 3کی اہم پوزیشن پر کھیلیں گے،دیگر کھلاڑیوں میں یونس خان ، مصباح الحق اور سرفراز احمد شامل ہیں تاہم ٹیم مینجمنٹ ابھی تک باؤلنگ لائن اپ کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کر پائی ہے ۔

اس خبر نوں پنجابی وچ پڑھو
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 15:23:29

اپنی رائے کا اظہار کریں