ریسکیو15کی لائنوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ
تازہ ترین : 1

ریسکیو15کی لائنوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ

سرگودھا۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) جرائم کنٹرول کرنے اور عوام کو بروقت امداد کی فراہمی کے لیے ریسکیو 15کی ٹیلیفون لائنوں میں اضافہ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں ریسکیو 15کی ٹیلیفون لائنوں میں اضافہ کرنے سے عوام کو بروقت امداد دینے میں مدد ملے گی۔اس سلسلہ میں پولیس ترجمان نے لوگوں سے کہا کہ وہ غیر ضروری طور پر کال کرنے سے اجتناب کریں اس سے کسی بھی وقت بڑا نقصان ہو سکتاہے ، کیونکہ ریسکیو 15کی ٹیلیفون کال جب غیر ضروری طور پر استعمال کی جائے تو کال مصروف ہونے کی صورت میں ایمرجنسی کی کال موصول نہیں ہوتی جس سے جرائم پیشہ لوگوں کو بھاگنے کی مہلت مل جاتی ہے ، اس وجہ سے شہری پولیس سے تعاون کرتے ہوئے ریسکیو 15پر غیر ضروری کال نہ کریں ۔

وقت اشاعت : 15/11/2016 - 15:19:45

اپنی رائے کا اظہار کریں