Live Updates

ہم پانامہ لیکس پر عمران خان کے ڈرامہ اور مذاق کا حصہ نہیں‘ شفاف تحقیقات کیلئے جد وجہدکر رہے ہیں ‘مولابخش چانڈیو

منگل 15 نومبر 2016 15:14

ہم پانامہ لیکس پر عمران خان کے ڈرامہ اور مذاق کا حصہ نہیں‘  شفاف تحقیقات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) سندھ کے مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ہم پانامہ لیکس پر عمران خان کے ڈرامہ اور مذاق کا حصہ نہیں بلکہ ہم پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کیلئے جد وجہدکر رہے ہیں ‘ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کے استعفیٰ لینے جاتے ہیں مگر خالی ہاتھ واپس آتے ہیں ‘زندگی کا آخری غسل لینے کی بات کر نیوالے طاہر القادری بھی نوازشر یف سے استعفیٰ نہیں لے سکے ‘عمران خان نے کیا وزیر اعلی کے پی کے اور کارکنوں پر پنجاب پولیس کے شیل مارنے پر یوم تشکر منایا بھارت پاکستان کا دشمن ہے اس نے پاکستان اور اسکی خوشحالی کو کبھی تسلیم نہیں کیا ‘بھارت کی جار حیت پر (ن) لیگی کی وفاقی حکومت کے علاوہ ہر کوئی سوچ رہا ہے (ن) لیگ کو پانامہ لیکس اور بلاول بھٹو کی اردو ’’رومن ‘‘میں تقریر کی فکر رہتی ہے ‘پنجاب میں (ن) لیگ کی حکومت ہے جو بھی آئے جیب بچا کررہے وزیر اعلی سندھ ‘خورشید شاہ اور منظور وسان کی جیب کٹ لی گئیں ہیں ‘پنجاب میں پیپلزپارٹی اور بھٹو کے جیالے ختم نہیں ہوئے جب بلاول بھٹو ‘آصفہ اور بختاور بھٹو سیاست میں فعال ہو کرپنجاب آئیں گے صورتحال مختلف ہوگی ‘جہانگیر بدرکی پارٹی کیلئے قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

وہ منگل کے روز لاہور میں جہا نگیر بدر کی رہائش پر نوید چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا بخش چانڈیونے کہا کہ کراچی میں امن کے دشمن اصل میں پاکستان میں امن کے دشمن ہیں جو چہرے بدل بدل کر آرہے ہیں لیکن ہم انکو کسی بھی صورت کا میاب نہیں ہونے دیں گے اور امن دشمن کو شکست دیکر ہی دم لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جہاں بھی دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوتا ہے تو آرمی چیف جنرل راحیل شر یف وہاں پہنچ جاتے ہیں اور متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں وفاقی حکمرانوں کو بھی ایسا کر نا چاہیے مگر وہ اور کاموں میں لگے ہوئے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا بخش چانڈیونے کہا کہ پنجاب حکومت پر اعتباز نہیں مگر پنجاب کے بچے بچے پر اعتبار ہے اور یہ کہنا کہ کسی کے الگ ہونے سے پیپلزپارٹی کمزور ہو جاتی ہے ایسا نہیں پیپلزپارٹی آج بھی بلاول بھٹو کی قیادت میں بھٹو اور بے نظیر شہید کے مشن کو آگے لیکر چل رہی ہے اورپنجاب سمیت پورے ملک میں پیپلزپارٹی کو مضبوط اور فعال کیا جا رہا ہے اور ہم قوم کی جنگ لڑتے رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان دشمن ہے اور وہ پاکستان کے خلاف شرارت اور جار حیت کر نے کا کوئی موقعہ جانے نہیں دیتا اور آجکل جو بھارت کیساتھ حالات اور جارحیت ہے اس پر ہر پاکستانی سوچ رہا ہے مگر حکمرانوں کو اس سے کی کوئی فکر نہیں وہ انکو پانامہ لیکس اور بلاول بھٹو کی اردو ’’رومن ‘‘میں تقریر کی فکر رہتی ہے ان کو سب سے پہلے ملک اور قوم کو سوچنا چاہیے ۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا بخش چانڈیونے کہا کہ پنجاب میں (ن) لیگ کی حکومت ہے جو بھی آئے جیب بچا کررہے وزیر اعلی سندھ ‘خورشید شاہ اور منظور وسان کی جیب کٹ لی گئیں ہیںمیں نے تو اپنی جیب سے موبائل اور دیگر چیزیں نکال کر اپنے بھائی کو دیدیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کے استعفیٰ لینے جاتے ہیں مگر خالی ہاتھ واپس آتے ہیں ‘زندگی کا آخری غسل لینے کی بات کر نیوالے طاہر القادری بھی نوازشر یف سے استعفیٰ نہیں لے سکے اس لیے ہم پانامہ لیکس کے معاملے پر بھی عمران خان کے ڈرامہ اور مذاق کا حصہ نہیں وہ د د نومبر کو ختم ہو چکا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات