لاہور ہائیکورٹ ، تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت عدالتوں کے قیام کی درخواست پر فیصلہ ..
تازہ ترین : 1
لاہور ہائیکورٹ ، تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت عدالتوں کے قیام کی درخواست ..

لاہور ہائیکورٹ ، تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت عدالتوں کے قیام کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت خصوصی عدالتوں کے حوالے سے دائر درخواست پر عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست کی سماعت کی غازی ایڈوکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ آرڈیننس کے تحت خصوصی عدالتیں قائم کی گئیں تھیں جو آرڈیننس ختم ہونے کے بعد ختم کردی گئیں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ خصوصی اور فوجی عدالتیں دہشت گردی ختم کرنے کے لئے لازمی ہیں عدالتیں بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 15:09:46

اپنی رائے کا اظہار کریں