چینی بحری بیڑاپاک چین مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے کیلئے کراچی پہنچ گیا
تازہ ترین : 1

چینی بحری بیڑاپاک چین مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے کیلئے کراچی پہنچ گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء)چینی بحری بیڑا پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچ گیا،بحری بیڑا چین اور پاکستان کی بحریہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشق میں حصہ لے گا۔ منگل کوچائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چینی بحریہ کے جہاز رانی کے چوبیسویں حفاظتی بیڑے میں شریک ھان تان نامی جنگی جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ؂ گیا ہے ۔ چین کا بحری بیڑا چین اور پاکستان کی بحریہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشق میں حصہ لے گا۔

کراچی میں چین کے قونصل خانے اور دفاعی اتاشی کے دفتر سے وابستہ اہلکاروں ، چینی صنعتی و کاروباری اداروں اور چینی نڑاد باشندوں سمیت پاکستانی بحریہ کے متعلقہ اہلکاروں نے بندرگاہ پر چینی بیڑے کا خیرمقدم کیا۔اطلاعات کے مطابق دو مراحل پر مشتمل مذکورہ مشترکہ فوجی مشق پندرہ سے اکیس تاریخ تک کراچی کے آس پاس سمندری علاقے میں منعقد ہوگی۔

پہلے مرحلے میں دونوں ملکوں کی بحریہ کے فوجی اہلکار ایک دوسرے کے جنگی جہازوں کا دورہ کریں گے، سمندری قزاقوں کی کارروائیوں کے خاتمے سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا اور کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔دوسرے مرحلے میں سمندری فوجی مشق کے دوران دونوں ملکوں کی بحریہ نشانہ بازی، رات کے وقت کشتی رانی، عملی جنگی مشق اور فضائی دفاع سمیت دیگر مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/11/2016 - 15:09:43

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں