سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری اشرف کی برطانیہ سے وطن واپسی‘ نانگی ..
تازہ ترین : 1

سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری اشرف کی برطانیہ سے وطن واپسی‘ نانگی ہاوس کی رونقیں بحال ہو گئیں

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء)نانگی ہاوس کی رونقیں بحال ہو گئیں ۔ شہریوں کا نانگی ہاوس میں تانتا بندھ گیا سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف چھ ہفتے کے دورہ برطانیہ کے بعد دو دن قبل پاکستان پہنچے۔ معززین علاقہ کا چودھری محمد اشرف کو ملنے کے لیے نانگی ہاوس میں رش لگ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما و سابق معاون خصوصی چودھری محمد اشرف دو دن قبل برطانیہ کے چھ ہفتے کے دورہ کے بعد وطن واپس پہنچنے پر نانگی ہاوس میں ملنے والے شہریوں کا تانتا بندھ گیا شہریوں نے چودھری محمد اشرف کو کامیاب دورہ مکمل کرنے پر مبارکباد بھی دی۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 15:03:16

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں