بھمبر سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے شہید پاک فوج کے بہادر جوانوں کی شہادت پر ان کو ..
تازہ ترین : 1

بھمبر سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے شہید پاک فوج کے بہادر جوانوں کی شہادت پر ان کو سلام پیش کرتے ہیں

سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف کی بات چیت

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف نے کہا کہ بھمبر سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے بہادر جوانوں کی شہادت پر ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بھارت بزدل اور منافق دشمن ہے جو لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کر رہا ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں حالیہ جاری تحریک کو پانچ ماہ ہو رہے ہیں لیکن بھارتی ظلم و تشدد میں فرق نہیں آیا۔

مودی سرکار خطہ کے امن کو داو پر لگانا چاہتی ہے۔ پاک فوج کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے ۔بھارت کے حکمران کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو طاقت اور جبر کے ذریعے سرد نہیں کر سکتے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نانگی ہاوس میں ملنے والے مہتہ جاگیر کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات حاجی یونس ،حاجی خادم اور میاں محمد ٹاون سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات چودھری ساجد اور حاجی یونس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقعہ پر معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ چودھری محمد اشرف نے کہا اقوام متحدہ اور دیگر امن پسند تنظیمیںمقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربرایت کی کارروائیوں کو بند کروائے اور کشمیریوں کا پیدائشی حق خودارایت دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔ انہوں نے کہا جابرانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے بھارت کے انتہاپسند حکمران کشمیر پرزیادہ دیراپنا غاصبانہ تسلط قائم نہیں رکھ سکتے اور نہ ہی مقبوضہ کشمیرکے عوام کی تحریک آزادی کا راستہ روکاجاسکتاہے۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 15:03:14

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں