مسلم کانفرنس 24 نومبرکوریاست کی تمام سیاسی سماجی مذہبی قوم پرست تنظیموں کی مشاورت اورحمایت حاصل کرکے نام نہادسیز فائرلائن کوآزادکشمیر کے عوام اپنے پاؤں تلے روندکرمقبوضہ کشمیر کے اپنے بہن بھائیوں سے ملیں گے

مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما معروف قانون دان چوہدری فقرالدین کا بیان

منگل 15 نومبر 2016 15:03

عباسپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) مسلم کانفرنس 24 نومبرکوریاست کی تمام سیاسی سماجی مذہبی قوم پرست تنظیموں کی مشاورت اوران کی حمایت حاصل کرکے نام نہادسنیئرفائرلائن کوآزادکشمیر کے عوام اپنے پاؤں تلے روندکرمقبوضہ کشمیر کے اپنے بہن بھائیوں سے ملیں گے بھارت دنیا کابدترین ظلم مقبوضہ کشمیر کے معصوم مظلوم عوام پرڈھائے جارہاہے کھلے عام انسانی حقوق کی پامالی کشمیری قائدین کی گرفتاری روزکامعمول بن چکاآج پوری وادی مقبوضہ کشمیر میں ایک سوپانچ دن سے لگاتارکرفیونافذ ہے جس سے وادی کے لاکھوں عوام شدیدمشکلات کاشکار کھانے پینے کی اشیاء کی شدیدقلت بھارتی فوج کی بربریت آنسو گیس بیلٹ گن کی فائرنگ سے ہزاروں کشمیر ی مائیں بہنیں بزرگ شدیدزخمی ہسپتال بھرے پڑے ہیں نوجوانوں کواندھا اورمعذورکیاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج دنیا کابدترین ریاستی دہشت گردی مرتکب ہورہی ہے عالمی برادری اقوا م متحدہ دیگرعالمی اداروں کومقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کانوٹس لینا چاہئے اورمقبوضہ وادی کشمیر کے محکوم ومظلوم کشمیریوں کی مددکرنی چاہئے اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں کشمیر کے عوام کو ان کابنیادی حق حق خوداردیت دلایا جائے ۔ان خیالات کااظہارآل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے سنیئرلیڈرمعروف قانون دان چوہدری فقرالدین نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر جب تک ریاست جموں کشمیر کی خواہشات کے مطابق حل نہیں ہوگا جنوبی ایشاء میں پائیدارامن کسی صورت قائم نہیں ہوسکتا سنیئرفائرلائن کی خلاف ورزی اوربلااشتعال فائرنگ کی کشمیری عوام مذمت کرتے ہیں اورشہیدہونے والے مسلح افواج کے جوانوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ انہوںنے ملک اورقوم کی خاطراپنی جانوں کے نظرانے پیش کئے ان کی قربانیاں کھبی رائیگاں نہیں جائیں گی جموں کشمیر کے عوام مسلح افواج پاکستان کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ۔

اورمسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں مسلم کانفرنس پرامن طورپر لائن آف کنٹرول کی طرف مارچ کرے گی اوراس خونی لکیرکوعبورکرینگے کشمیری عوام اس خونی لکیرکو تسلیم نہیں کرتے بھارت کوایک دن جموں کشمیر سے ضرورنکلنا پڑے گااورمسئلہ کشمیر ایک دن ضرورآزادہوگا ۔