مسلم لیگ نے پاکستان بنایا اور وہی اس کی حفاظت کرتی رہے گی‘بانی پاکستان قائد اعظم ..
تازہ ترین : 1

مسلم لیگ نے پاکستان بنایا اور وہی اس کی حفاظت کرتی رہے گی‘بانی پاکستان قائد اعظم محمد جناح کی جماعت مسلم لیگ کی کمان اب قائد پاکستان وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ہاتھ میں ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماحذیفہ ملک کی صحافیوں سے بات چیت

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماحذیفہ ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا اور وہی اس کی حفاظت کرتی رہے گی۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد جناح کی جماعت مسلم لیگ کی کمان اب قائد پاکستان وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ہاتھ میں ہے۔میاں نواز شریف پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اسی وجہ سے اب دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی۔

مسلم لیگ کو ترقی کی جانب گامزن کر دیا ۔بے روز گار اور پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے قرضہ سکیم کا اجراء خوش آئند ہے۔مسلم یگ کے سابق دور میں بھی پڑھے لکھے بے روز گار نوجوانوں کو قرض سکیم اور پیلی ٹیکسی سکیم سے خطہ میں خوشحالی لائی تھی ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا حذیفہ ملک نے کہا کہ ایک ڈکیٹیٹر اپنے اقتدار کی خاطر مسلم لیگ ن کی حکومت ختم کرکے شب خون مارا تھا۔

ورنہ آج پاکستان معاشی لحاظ سے ایشیا میں سر فہرست ہوتا۔انہوں نے کہا کہ تمام اہل وطن بھائیوں سے میری اپیل ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے نواز شریف مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں تاکہ ملک سے دہشت گردی بے روز گاری مہنگائی پر قابو پایا جا سکے۔مسلم لیگ یوتھ میاں نواز شریف ہر اول دستہ ہے قوم کے نوجوا ن مایوس نہ ہوں ۔بلکے ملکی ترقی میں اپنا کرادر ادا کرنے کے بارے میں سوچیں اور میاں نواز شریف کا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایف طلباء ونگ سمیت نوجوانوں کے تما م یونٹ ملک اور ریاست کا سرمایا ہے۔اور ہراول دستے کے طور پر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ہم نوجوانوں کے درمیان کوئی غلط فہمی نہیں ہے۔جو نوجوان بہتر کام کر سکنے کے اہل ہیں۔انکو آگے لانا چاہیے۔کیونکہ اس وقت ریاست کو ہماری اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف مدبرانہ سیاست ملک کو ایک بار پھر کھویا ہوا وقار دلائے گی۔اور پوری قوم ملک سے غداری کرنے والوں کو بھگا کر دم لے گی
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 14:52:09

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں