جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیر ضلع میرپور کے زیر اہتمام (آج)یوم دعا اور نماز استفسار ادا کی جائے گی

منگل 15 نومبر 2016 14:51

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیر ضلع میرپور کے زیر اہتمام آج 16 نومبربروز بدھ بمقام نانگی پارک میں یوم دعا اور ضلع میرپور کے حلقوں میں اہم مقامات پر نماز استفسار ادا کی جائے گی اور ملک کی سلامتی ،باران رحمت اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے لئے دعا کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی نائب امیر حافظ اعجا زخان اور سابق امیدوار اسمبلی و ضلعی صدر اخلاق احمد جذبی نے جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیر میرپور کے ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام جموں و کشمیر ضلع میرپور 6 نومبر بروز بدھ دن 11 بجے نانگی پارک میں یوم دعا اور نمازاستفسار ادا کریں گے ۔ ضلعی صدر اخلاق احمد جذبی نے کہا کہ نماز استفسار میں باران رحمت ، ملکی سلامتی اور مقبؤضہ کشمیر کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی نماز استفسارسیکٹر بی فورعید گاہ ، جامعہ صدیقہ میں 11 بجے ادا کی جائے گی تمام اہل میرپور سے اپیل ہے کہ وہ تمام اہل اسلام نماز استفسار میں ضرور شرکت کریں اس موقع پر حافظ اعجاز خان نے کہا کہ انشاء اللہ 16 نومبر کو پورے آزادکشمیر میں نماز استفسار ادا کی جائے گی اور یوم دعا مساجد اور مدارس میں تلات قرآن پاک بھی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :