کسی ملک و معاشرے کی ترقی کیلئے اساتذہ کا کلیدی رول ہوتا ہے ‘کوئی بھی ملک و قوم ترقی کی منازل اس وقت تک طے نہیں کر سکتا جب تک اساتذہ اپنے پیشہ سے مخلص نہ ہوں

پرنسپل گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج میرپور محترمہ پروفیسر فرخندہ طلعت کا تقریب سے خطاب

منگل 15 نومبر 2016 14:51

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء)پرنسپل گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج میرپور محترمہ پروفیسر فرخندہ طلعت نے کہا ہے کہ کسی ملک و معاشرے کی ترقی کیلئے اساتذہ کا کلیدی رول ہوتا ہے کوئی بھی ملک و قوم ترقی کی منازل اس وقت تک طے نہیں کر سکتا جب تک اساتذہ اپنے پیشہ سے مخلص نہ ہوں ۔ جدید دور کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پڑھا لکھا اور جدید تعلیمی پر مبنی معاشرے کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج میرپور کوالٹی آف ایجوکیشن کے لحاظ سے آزادکشمیر کا مثالی ادارہ ہے ادارہ نہ صرف اقبالی سرگرمیوں بلکہ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کر رہا ہے چارٹرڈ اکونٹس کے زیر اہتمام کوئیز کے پروگرام میں ادارہ کے بچوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے ۔

(جاری ہے)

25ہزار روپے نقد انعامات کے علاوہ ٹرافی بھی حاصل کی ہے اس کے علاوہ ریاست بھر کے تمام ہم نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیتا ہے بچوں کوبہترین تعلیم تربیت کر کے معاشرے کا ذمہ دار اور فرض شناس شہری بنانے میں اساتذہ کا کلیدی رول ہوتا ہے ۔ گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج میرپور کے طلبہ میں غیر نصابی سرگرمیوں میںمقابلے کا رحجان پیدا کر کے ان کے اندر کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جاتا ہے ۔

پرنسپل محترمہ پروفیسر فرخندہ نے کہا کہ میرپور کے لوگ بچوں کو گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج میں داخل کروائیں ہم ان کو مایوس نہیں کرینگے بلکہ ان کی تعلیم و تربیت کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرینگے۔ میرپور کی مشہور سماجی شخصیت حاجی محمد لطیف جمال نے کہا کہ گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج میرپور کی کارکردگی کو دیکھ کر دلی مسرت ہوئی ہے میرپور کی عوام اور بچوں کے والدین ، پرنسپل اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے گونمنٹ ماڈل سائنس کالج میرپور نہ صرف کوالٹی آف ایجوکیشن لحاظ بلکہ ادارہ اپنی خوبصورت مکانیت کے لحاظ سے آزادکشمیر کا مثالی ادارہ ہے ۔

انہوںنے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا کہ ادارہ میں سٹاف کی کمی کو فوری پورا کیا جائے پرنسپل محترمہ پروفیسر فرخندہ نے والدین کا گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج میرپور اعتماد بحال کرنے پر اپنی صلاحیتوں کا لواہا منوایا ہے ۔