مسلح افواج پاکستان کے نوجوانوں نے جان کی قر بانیاں دے کر پاکستان کی جڑوں کو تر کیا افواج پاکستان جنرل راحیل شریف کی قیادت میں ہر ممکنہ جارحیت سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے ‘

مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات محتر مہ بلقیس صابر راجہ کی میڈیا سے بات چیت

منگل 15 نومبر 2016 14:51

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) مسلح افواج پاکستان کے نوجوانوں نے جان کی قر بانیاں دے کر پاکستان کی جڑوں کو تر کیا افواج پاکستان جنرل راحیل شریف کی قیادت میں ہر ممکنہ جارحیت سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے ‘بھارتی حکومت اور بھارتی میڈیا خطے میں امن کے توازن کو خرا ب کرنا چاہتا ہے جو خود اس کے گلے کی ہڈی بن جائیگی پاک افواج کے جوانوں کی جرات و بہادر ی کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک و ملت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر اس بات کا ثبوت پیش کیا ہے کہ پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو نکال دینگے ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات محتر مہ بلقیس صابر راجہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھمبر سیکٹر میں گزشتہ روز شہید ہونے والے افواج پاکستان کے ساتھ جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوںنے پاکستان کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا بھارت نے اگر اپنی ہٹ دھرمی اور لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ بند نہ کیا تو پاکستان کے عوام افواج پاکستان کے ساتھ مل کر بھارتی فوجیوں کو بھارت کا قبرستان بنادیں گے بھارتی جنگی جنون عقل کھودینے کے مترداف ہے بلقیس صابر راجہ نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج کے عزم کو کبھی ٹھنڈا نہیں کیا جا سکتا پوری قوم مسلح افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے پاکستان کی خاطر کشمیری قوم70سالوں سے خون کے دریار بہا رہی ہے بھمبر سیکٹر میں شہید ہونے والے جانبازو ں کی قر بانیاں رائیگاں نہیں جائیں گئیں بلقیس صابر راجہ نے کہاکہ بھارت کی سیز فائر لائن پر بلا اشتعیال فائر نگ پر خامو ش نہیں رہ سکتے مسلم لیگ ن مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوشاںمخالفین کو شکست کے سوا کچھ نہیں ملے گالائن آف کنٹرول کے علاقوں میں بھارتی افواج کی طرف سے شدید ترین گولا بھاری عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے بھارتی افواج ایک طرف مقبوضہ کشمیر اور دوسری طرف لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر بلااشتعال گولا بھاری کر کے خطے کے امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے بھارتی افواج کی طرف سے ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے کشمیری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

(جاری ہے)

جب تک مسئلہ کشمیر کو اپنے منطقی انجام سے دوچار نہیں کر دیتے اس وقت تک مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر ایک بڑا اور اہم مسئلہ ہے جس کے حل کی ذمہ داری عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر عائد ہوتی ہے یہ مسئلہ ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا مسئلہ ہے جس کا حل ہونا انتہائی ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :