روسی گندم کے برآمدی نرخوں میں مسلسل اضافہ

منگل 15 نومبر 2016 14:51

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) روسی گندم کے برآمدی نرخوں میں مسلسل آٹھویں ہفتے بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ کاشتکاروں کی جانب سے جنس کی قیمتوں میں اضافے کے امکانات کے باعث فروخت میں احتیاط ہے۔

(جاری ہے)

روس کی بحیرہ اسود کی 12.5 فیصد پروٹین کی حامل گندم کے نومبر کیلئے سودے فری آن بورڈ کے تحت 181 ڈالر فی ٹن رہے جو ایک ہفتہ قبل کے نرخوں سے 2 ڈالر فی ٹن زیادہ ہیں۔مقامی روسی گندم کے فری آن بورڈ نرخ 179.5 ڈالر فی ٹن کی سطح پر مستحکم رہے۔ جولائی سے اب تک روس 14 ملین ٹن سے زیادہ اجناس برآمد کرچکا ہے جس میں سے 11.2 ملین ٹن گندم ہے۔