ابوظہبی :ایک ملین درہم کی ہیروئن معدہ میں رکھ کر سمگل کرنے والا ایشین گرفتار۔
تازہ ترین : 1
ابوظہبی :ایک ملین درہم کی ہیروئن معدہ میں رکھ کر سمگل کرنے والا ایشین ..

ابوظہبی :ایک ملین درہم کی ہیروئن معدہ میں رکھ کر سمگل کرنے والا ایشین گرفتار۔

ابوظہبی۔ (اردو پوائنٹ،تازہ ترین اخبار،15نومبر،2016) :ایک ملین درہم کی ہیروئن معدہ میں رکھ کر سمگل کرنے والے ایشین کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کی کوشش کر ہا تھا۔راس الخیمہ کے اینٹی نارکوٹکس افسر نے کہاکہ کسٹم سکریننگ کے دوران اس شخص کے معدے میں 198کیپسول پائے گئے۔راس الخیمہ کے اینٹی نارکوٹکس کے ڈائریکٹر کرنل عدنان علی الزابی نے کہا ہے کہ ملزم کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پکڑا گیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملزم کو پہلے ہسپتال لیجایا جائیگا جہاں ہیروئن کے کیپسول نکالے جا سکیں۔اس کے بعد اس کو مجاز حکام کے حوالے کیا جائیگا۔

وقت اشاعت : 15/11/2016 - 14:50:03

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں