چلاس ،ٹیچرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری جوہر نفیس انتقال کر گئے

منگل 15 نومبر 2016 14:40

چلاس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء)ٹیچرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری جوہر نفیس حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ انہیں دل کی تکلیف کے سبب ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ان کے انتقال کی خبر ملتے ہیگلگت بلتستان کی اساتذہ برادری سوگ میں ڈوب گئی گلگت بلتستان میں سکول ایک دن کیلئے بند کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

مرحوم جوہر نفیس ایک شفیق استاد ہونے کے ساتھ بہترین سوشل ورکر بھی تھے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے اساتذہ کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی اور اساتذہ کے سروس سٹرکچر کی بحالی کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ مرحوم کی نمازجنازہ مرکزی عیدگاہ چلاس میں ادا کی گئی جس میں سابق وزرا ء بشیر احمد خان ، دیدار علی ، سیکرٹری تعلیم گلگت بلتستان ثنا اللہ ، صدر ٹیچرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔