تھانہ تانگیرگبر کو مطلوب اقدام قتل کا ملزم گرفتار
تازہ ترین : 1

تھانہ تانگیرگبر کو مطلوب اقدام قتل کا ملزم گرفتار

دیامر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) دیا مر پولیس نے تھانہ تانگیرگبر کو مطلوب اقدام قتل کے ملزم کوگرفتار کر لیا ، ملزم شمرنگ ولد ضمداد سکنہ ڈبس تانگیر نے کچھ روز قبلاپنے سگے بھائی پر گولی چلائی تا ہم گولی اس کی سگی بھتیجی کو لگی لیکن وہ بچ گئی، ملزم مذکورہ کیس FIR 9/16 بجرائیم 324 میں تھانہ گبر تانگیر کو مطلوب تھاجسے ایس ایچ او تھانہ گبر عالم خان اور پولیس کی ٹیم نے کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

واضع رہے کہ ڈی ائی جی دیا مر ریجن محمد شعیب خرم کے خصوصی احکامات پر دیا مر پولیس نے شر پسند عنا صر کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہے۔ دیامر پولیس ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس دیامر نے شہر میں کالے شیشوں اور بغیر نمبر پلیٹوںوالی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، کمسن اوربغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 14:40:45

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں