متحدہ عرب امارات ،دو شہریوں کو کالعدم تنظیموں سے تعلق پر 7 سے 10 سال قید کی سزا

منگل 15 نومبر 2016 14:40

ابو ظہبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) متحدہ عرب امارات میں دو شہریوں کو کالعدم قرار دی گئی تنظیموں سے تعلق پر 7 سے 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

(جاری ہے)

ابو ظہبی کی عدالت کی طرف سے خفیہ کالعدم تنظیموں اور ان کے سزا پانے والے ارکان کے نام ظاہر کئے بغیر بتایا گیا کہ ایک شہری اخوان المسلمین کے ساتھ رابطہ رکھنے والی ایک کالعدم تنظیم کا اعلی رکن ثابت ہوا ہے جس کو 10قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ دوسرا شخص بھی کو ایک کالعدم تنظیم کی رکنیت رکھنے اس کے لئے پروپیگنڈا اور بھرتیوں کے جرم میں سات سال قید کی سزا دی گئی ہے۔متحدہ عرب امارات نے متعدد تنظیموں کو کالعدم قرار دیا ہے جن میں الصلاح بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :