ملکی سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائیگا،بیس کروڑ عوام افواج پاکستان کی پشت پر کھڑے ہیں، جے یو آئی آزاد کشمیر

بھارتی جنگی جنون خطہ کے امن کیلئے شدید خطرہ ہے، انڈیاکوفیورٹ کنٹری قراردیکرآلوپیازکی تجارت کے خواہشمندوں نے بھارت کا چہرہ دیکھ لیاہے، رہنمائوں مشترکہ بیان

منگل 15 نومبر 2016 14:39

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) ملکی سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا۔ پاکستان کے بیس کروڑ عوام افواج پاکستان کی پشت پر کھڑے ہیں ۔ بھارت کاجنگی جنون خطہ کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔ انڈیاکوفیورٹ کنٹری قراردیکرآلوپیازکی تجارت کے خواہش مندوں نے بھارت کا چہرہ دیکھ لیاہے۔ان خیالات کااظہار جمعیت علما ء اسلام کے سیکرٹری اطلاعات ، معروف مذہبی سکالر علامہ عطاء اللہ علوی ، مرکزی راہنماء مولاناعبدالمالک صدیقی ایڈووکیٹ، مرکزی راہنماء مولاناعبدالماجد عزیز ، مولانا طیب منظور ، مولاناحسین احمدمدنی ، مولانا محمدمنظور ڈار ، مولانا قاضی خالد منظور ،علامہ ندیم احمد، مولاناعبدالشکور حقانی اور دیگرنے مشترکہ بیان میں کیا۔

انھوںنے کہا بھارت کاجنگی جنون آئے روز بڑھ رہاہے۔

(جاری ہے)

بھارتی جارحیت نے پورے خطے کے امن کو خطرات لاحق کردیے ہیں اور کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ۔انھوںنے کہا بھارت جب تک کشمیریوں کوآزادی نہیں دیے گا، اسوقت تک آزادی کی تحریک چلتی رہے گی۔ انھوںنے کہا بھارت ایشیاء کی سلامتی کے لیے بدترین خطرہ ہے، جس نے ہمیشہ جارحیت کرکے کشمیریوں پرمظالم کے پہاڑتوڑے ، انھیں غلامی میں دھکیل کرحکومت کی۔

لیکن اب بھارت ان پر قبضہ برقرار رکھنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ انھوںنے کہا ملکی سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائیگا۔ بھارت کاجنگی جنون خطہ کے امن کیلئے شدید خطرہ ہے۔ انڈیاکوفیورٹ کنٹری قراردیکرآلوپیازکی تجارت کے خواہشمندوں نے بھارت کا چہرہ دیکھ لیاہے۔ پاکستان کے بیس کروڑ عوام افواج پاکستان کی پشت پر کھڑے ہیں ۔انھوںنے کہا بھارت ہوش کے ناخن لے اور جارحیت کوترک کرے ۔ انھوںنے کہا عالمی برادری ، انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :