وزیر جنگلات آزاد کشمیر کا سیڈ سینٹر وفاریسٹ سیلز ڈپو گڑھی دوپٹہ کامعائنہ

غیر حاضر ملازمین مو قع پر معطل کرکے ناظم جنگلات کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی سیڈ سینٹر کسی قسم کا کام نہیں کررہا ہے، ملازمین دفتر میں حاضر ی یقینی ،عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ، سردار میر اکبر خان

منگل 15 نومبر 2016 14:39

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے سیڈ سینٹر وفاریسٹ سیلز ڈپو گڑھی دوپٹہ کامعائنہ کیا ۔ اس موقع پر انھوں نے غیر حاضر ملازمین مو قع پر معطل کرکے ناظم جنگلات کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی جو اندر 10ایام اپنی رپورٹ پیش کریں گی ۔ سیڈ سینٹر کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سیڈ سینٹر کی فوری مرمتی اور ضروری اقدامات کی ہدایت کی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان کا ا چانک فاریسٹ ڈپو وسیڈ سینٹر گڑھی دوپٹہ کا معائینہ کیا ۔معائینہ کے دوران سیڈ سینٹر گڑھی دوپٹہ میں ملازمین کی حاضری ریکارڈ ملاحظہ کیا اور غیر حاضر ملازمین کو فوری طور معطل کیا ان معطل ہونے والے ملازمین رجسٹر حاضر ی میں حاضر درج تھے جبکہ دفتر میں ظاہری طور پر موجود نہ تھے ۔

(جاری ہے)

14میں سے 7ملازمین غیر حاضر پائے گئے کوموقع پر معطل کردیا اور ناظم جنگلات راجہ یونس کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کرکے سیڈ سینٹر گڑھی دوپٹہ کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور ناظم جنگلات ورکنگ پلان خواجہ سجاد کوریکارڈ سمیت دفتر طلب کرلیا ۔

اس موقع پر وزیر جنگلات نے سیڈ سینٹر کے کام کاج کو انتہائی مایوس کن قرار دیا اور کہا کہ سیڈ سینٹر اس وقت کسی قسم کا کام کاج نہیں کررہا ہے اور محکمہ پر اضافی بوجھ ہے ۔ اس کی بہتری کے حوالے سے بھی محکمہ سے رپورٹ طلب کی ۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ملازمین دفتر میں حاضر ی کو یقینی بنائیں اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائے تاکہ عوامی خدمت صیحح معنوں میں کی جاسکے ۔

جو ملازمین وقت پر دفتر حاضر نہیں ہوتے اور اپنے فرائض میں غفلت برتتے ہیں ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔سیڈ سینٹر گڑھی دوپٹہ میںنوجوان اور قابل لوگوں کو تعینات کیا جائے گا ۔ وزیر جنگلا ت نے فاریسٹ ڈپو گڑھی دوپٹہ کا معائینہ کیا معائینہ کے دوران لکڑی کی نکاسی اور ترسیل کے حوالے سے ریکارڈ چیک کیا گیا اور ہدایت کی کہ بارشوں سے قبل عوام کی سہولت کے لیے زیادہ زیادہ لکڑ ی ڈپوز میں لائی جائے ۔