بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ میں کشمیری نوجوان کو شہید کردیا
تازہ ترین : 1

بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ میں کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کاروائی میںضلع کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے نوگام میں ایک پرتشدد کاروائی کے دوران شہید کیا۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میںکاروائی جاری تھی۔بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان عسکریت پسند تھا اور فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں شہید ہوا۔ دریں اثناء نامعلوم افراد نے ضلع شوپیان کے علاقے بٹہ پورہ میںمحکمہ زراعت،ضلع اسلام آباد کے علاقے ہلپورہ کوکرناگ میںگورنمنٹ مڈل سکول اوربڈگام کے علاقے دچھن بیروہ میں گورنمنٹ ہائی سکول کی عمارات کو نذرآتش کردیاہے۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 14:39:15

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں