دبئی میں انٹر سٹی بسوں پر مفت وائی فائی کی سہولت فراہم
تازہ ترین : 1

دبئی میں انٹر سٹی بسوں پر مفت وائی فائی کی سہولت فراہم

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) دبئی آر ٹی اے نے انٹر بسوں میں مسافروں کے لئے مفت انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کر دی ہے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے فی الحال شارجہ اور دبئی جانیوالی 106 بسوں میں یہ سہولت فراہم کی ہی. ،انٹر سٹی بس ایجنسی کے سی ای او عبداللہ یوسف نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے انٹر نیٹ سہولت فراہم کرنا انہی کوششوں میں سے ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ آرٹی اے کی جانب سے نئی نئی ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/11/2016 - 14:22:08

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں