پانامہ لیکس کیس کی سماعت ، سپریم کورٹ نے تحریری حکم جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 نومبر 2016 14:13

پانامہ لیکس کیس کی سماعت ، سپریم کورٹ نے تحریری حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15نومبر 2016ء) : پانامہ لیکس کیس کی سماعت پر سپریم کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ تحریری حکم نامہ دو صفحات پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

تحریری حکم کے مطابق وزارت قانون کے جواب کو عدالتی کارروائی کا حصہ بنا دیا گیا۔ غیر مؤثر ہونے پر دو درخواستیں خارج کی گئیں۔ تحریری حکم میں کہا گیا کہ فریقین کی جانب سے جمع کروائی گئیں دستاویزات آج ہی ایک دوسرے کو دیں۔ یاد رہے کہ آج صبح سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس سے متعلق کیس کی مزید سماعت کو 17 نومبر تک ملتوی کر دیا ہے۔