جہانگیر بدر پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے ان کی خدمات اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا

سابق صدر آزاد کشمیر محمد یعقوب خان کا پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما جہانگیر بدر کو خراج عقیدت

منگل 15 نومبر 2016 14:16

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) سابق صدر آزاد کشمیر محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ جہانگیر بدر پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے ان کی خدمات اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا پاکستان کے حالات کا تقاضہ ہے کہ پی پی کا ہر کارکن جہانگیر بدر کی طرح میدان میں ڈٹ جائے ضیاء کی آمریت سے لے کر مشرف کی آمریت تک جس جرات سے جہانگیر بدر نے قائد انقلاب بے نظیر بھٹو شہید کا ساتھ دیا اس پر ہمیں فخر ہے ۔

اس بات اظہار آزد کشمیر کے سابق صد ر یعقوب خان نے پیپلز پارٹی کے سابق سیکرٹر ی جنرل جہانگیر بدر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ایک مرتبہ پھر لوڑ شیڈنگ کا طویل اور غیر اعلانیہ عمل ناقابل قبول ہے عید سے بعد جس طریقہ سے بعد لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے اسے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے غریب لوگ سخت پریشانی کا شکار ہیں ن لیگ کی حکومت کو چائیے کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق آزاد کشمیر کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنی کروائے صبح بچوں کے سکول جانے اورملازمین کے دفاتر جانے کے وقت پرانا ٹائم بد ل کر سات سے آٹھ بجے اوررات کھانے اورنماز عشاء کے وقت سات سے آٹھ بجے لوڈشیڈنگ شروع کرنا ہمارے ساتھ مذاق کے مترادف ہے مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے وعدے کے مطابق آزادکشمیر کو فوری فری لوڈ شیڈنگ علاقہ بنائے فاروق حیدر سے امیدہے کہ ناصرف یہ وعدہ پورار کریں گے بلکہ اپنے گزشتہ دور وزارت عظمی میں راولاکوٹ میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہڑتال کے دوران بنائے گئے کمیشن کی رپورٹ پر بھی ا ب عملدرآمد کریں گے اور زخمیوں کو انصاف دلائیں گے

متعلقہ عنوان :