پاک فوج کا بہادر جوان تنویرآبائی علاقے سماہنی میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

جوان بیٹے کی جدائی کا غم تو ہے لیکن فخر ہے کہ بیٹا وطن کے کام آیا‘ شہید کے والدین کی بات چیت

منگل 15 نومبر 2016 14:15

میرپور/سماہنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بربریت کا نشانہ بننے والا پاک فوج کے بہادر جوان تنویر کو سماہنی آزاد کشمیرمیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔وطن پر جان نثار کرنے والوں کو قوم کا سلام۔پاک فوج کے بہادر جوان تنویر نے بھی دیگرساتھیوں کے ہمراہ ایل اوسی پرملک و قوم کی حفاظت کی خاطر جان نچھاور کی۔

(جاری ہے)

تنویر کا جسد خاکی آزادکشمیر کے علاقے سماہنی میں آبائی ڈب سندوعہ پہنچایا گیاجہاں نمازجنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور انھیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا۔شہید کے والدین کاکہناتھاکہ جوان بیٹے کی جدائی کا غم تو ہے لیکن فخر ہے کہ بیٹا وطن کے کام آیا۔23 سالہ تنویر اپریل2012 میں پاک فوج میں شامل ہوئے تھے۔ انھوں نے بیسٹ فائر مقابلے میں میڈل بھی حاصل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :