ڈائریکٹر پی ٹی وی اکیڈمی مزمل احمد خان کو ڈائریکٹر نیوز کی ذمہ داری سونپ دی گئی
تازہ ترین : 1

ڈائریکٹر پی ٹی وی اکیڈمی مزمل احمد خان کو ڈائریکٹر نیوز کی ذمہ داری سونپ دی گئی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء)پی ٹی وی اکیڈمی کے ڈائریکٹر مزمل احمد خان کو ڈائریکٹر نیوز کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔انہوں نے گزشتہ روز پی ٹی وی نیوز میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ مزمل احمد خان کا شمار پی ٹی وی کے انتہائی قابل اور محنتی افراد میں ہوتا ہے۔ وہ اس سے قبل بھی ڈائریکٹر نیوز رہ چکے ہیں۔ ان کی تعیناتی پر پی ٹی وی نیوز کے کارکنوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈائریکٹر نیوز اپنی اعلیٰ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شعبہ نیوز کی مزید بہتری میں اہم کردار ادا کریں گے۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 14:15:09

اپنی رائے کا اظہار کریں